برازیل میں مقامی فٹبال کلب کے آٹھ شائقین ہلاک

برازیل میں مقامی فٹبال کلب کے آٹھ شائقین ہلاک
برازیل میں مقامی فٹبال کلب کے آٹھ شائقین ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ویب ڈیسک)برازیل کے شہر ساؤپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقامی کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کیلئے بینرز تیار کررہے تھے۔ حملہ آوروں نے گولیاں چلانے سے قبل ان افراد کو سیدھے لیٹ جانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ان آٹھ افراد کو منشیات کے سلسلے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہفتہ کی درمیانی شب تین مسلح افراد فٹبال کلب کی عارضی عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ ساؤپالو پولیس نے بتایا کہ مقامی فٹبال کلب کے جرائم پیشہ گروہ سے تعلق تھیا ور یہ حالیہ قتل بھی فٹبال کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ کے سبب کیا گیا ہے۔