پنجاب کے پاس کرونا ٹیسٹ کیلئے 55ہزار سے زائد کٹس موجود ہیں:یاسمین راشد

  پنجاب کے پاس کرونا ٹیسٹ کیلئے 55ہزار سے زائد کٹس موجود ہیں:یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے پاس کروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کیلئے پچپن ہزارسے زائدکٹس کاسٹاک موجودہے۔صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کابہترین علاج معالجہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے قومی پارلیمانی کمیٹی برائے کروناوباء کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔یاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاکوپنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، تشخیصی ٹیسٹس کی صلاحیت، مختص بستروں، طبی سہولیات، ادویات کے ٹرائلز اورہیلتھ پروفیشنلزکودیئے گئے حفاظتی سامان کے اعدادوشمارکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک کروناوائرس کے اٹھاون ہزارسے زائدتشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پاکستان کے پچاس فیصدسے زائدتشخیصی ٹیسٹ پنجاب نے کئے ہیں۔ صوبہ بھرمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوبڑھایاجارہاہے۔ مختلف اضلاع میں لیول تھری کی مزیدلیبزکوجلدفعال کردیاجائیگا۔علاوہ ازیں ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا15واں اجلاس ہوا۔ قائم مقام ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوادارہ کی کارکردگی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ایکٹ 2020 بارے مانیٹرنگ اتھارٹی کی تجاویزمحکمہ قانون کوبھجوانے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر نے لاہورجنرل ہسپتال میں آرگن پروکیورمنٹ سیل بنانے کی بھی منظوری دے دی۔یاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکاربڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبہ میں غیرقانونی پیوندکاری کے خلاف سخت قانون بنایاجارہاہے۔ کسی کوصوبہ میں غیرقانونی پیوندکاری کامکروہ کاروبارنہیں کرنے دیں گے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -