پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ فلاپ کرنے میں پچ کا کیا کردار تھا ؟ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ فلاپ کرنے میں پچ کا کیا کردار تھا ؟ 
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ فلاپ کرنے میں پچ کا کیا کردار تھا ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جاذب صدیقی )زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازمتاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور مقررہ اوورز میں محض 149رنز ہی بنا سکے۔محمد رضوان کے علاوہ باقی سب بلے باز وکٹ پرجم کر کھڑے نہ ہو سکے ۔سب سے پہلے کپتان بابر اعظم صرف دو سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،پھر فخر زمان ،محمد حفیظ ،دانش عزیز ،حیدر علی ،فہیم اشرف اور محمد نواز آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان کے علاوہ فخر زمان اور دانش عزیز ہی ڈبل فگرز میں جا سکے جنہوں نے بالترتیب 13اور 15رنز بنائے ۔ 
پاکستانی بلے بازوں کو زمبابوے کے خلاف پہلے ہی میچ میں اس ناکامی کا سامنا اس وجہ سے کرنا پڑا کیونکہ یہاں پچ کا رویہ جنوبی افریقہ سے یکسر مختلف تھا ۔جنوبی افریقہ میں پاکستانی بلے بازوں کو باونسی ٹریک ملے تھے لیکن زمبابوے میں لوئر ٹریک تھا یعنی یہاں گیند پچ سے ٹکرا کر زیادہ اوپر نہیں اٹھتا بلکہ نیچے رہتا ہے ،زمبابوے میں پچ کے اس فرق کی وجہ سے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔زمبابوے کی ٹیم نے بھی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پچ کا بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔
اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی کنڈیشنز مختلف تھیں ،جب آپ باونسی وکٹس سے اس طرح کی وکٹوں پر آکر کھیلتے ہیں تو آپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے ۔اس حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ یہاں پچ مختلف قسم کی تھی جس پر گیند بلے پر مشکل سے آرہا تھا۔

مزید :

کھیل -