چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ

        چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ہفتے ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں ملک پہنچیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق 20لاکھ خوراکوں میں 15لاکھ خریدی گئیں جبکہ5 لاکھ کورونا ویکسین تحفے کے طور پر ہوگی، چین سے کورونا ویکسین کی 4کھیپ آئیں گی۔چین سے کورونا ویکسین کی سپلائی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا اور یہ سلسلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سے 3کھیپ خصوصی پروازوں جبکہ ایک قومی ایئرلائن سے آئے گی، چین سے حالیہ کھیپ سائینوفارم اور سائینوویک ویکسین کی آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5لاکھ سائینوویک ویکسین کی پہلی کھیپ 21 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔چین سے 15 لاکھ سائینوفارم ویکسین کی 3کھیپ پاکستان آئیں گی۔ چین کا5 لاکھ کورونا ویکسین کا تحفہ 24 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا۔
کورونا ویکسین