دادو میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے وفاقی حکومت کی 1 کروڑ روپے کی امداد

دادو میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے وفاقی حکومت کی ...
دادو میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے وفاقی حکومت کی 1 کروڑ روپے کی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کو دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آگ لگنے کےواقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ، وفاقی حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کیلیے 1 کروڑ روپے جاری کر دئیےگئے ۔

نجی ٹی وی" ہم نیوز" کے مطابق  وزیراعظم نے  ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کی ، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

 وزیر اعظم نے  ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی مکمل تحقیقات کی ہدایات دیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا سانحہ نہ ہو ،غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔