وفاقی کابینہ کے بعد سندھ کابینہ میں بھی تبدیلی،اویس قادر شاہ سے عہدہ واپس لے لیا گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قاد ر شاہ کا نام سند ھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیاہے اورشرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا اور ایسا اس لیے گیا ہے کیوںکہ شرجیل انعام میمن کو وزارت دینا ہے اور اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کابینہ میں 18سے زائد وزرا نہیں ہو سکتے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے اور کل وہ بطور وزیر اطلاعات سندھ حلف اٹھائیں گے ،یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کیا ہے تاکہ شرجیل میمن بہتر طریقے سے پارٹی پالیسی کو میڈیا تک پہنچا سکیں ۔