انڈر19ورلڈکپ: آسٹریلیا،جنوبی افریقہ کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

انڈر19ورلڈکپ: آسٹریلیا،جنوبی افریقہ کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا
انڈر19ورلڈکپ: آسٹریلیا،جنوبی افریقہ کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹاو¿نز ویلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں چار وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کے شہر ٹاو¿نز ویل میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 181 رنز بنائے۔ مرے کوئٹزی نے50 اور شیڈ بوز نے 46رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کیمرون بین کروفٹ 69اور کرٹز پیٹرسن 49 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزاڈ ولیمز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کو دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور نیوزی لیند کے درمیان کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل -