جدید طریقہ کاشت سے باجرے کی پیدا وا ر4 سے5 گنا بڑ ھائی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

جدید طریقہ کاشت سے باجرے کی پیدا وا ر4 سے5 گنا بڑ ھائی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے باجر ے کے کا شت کا رو ں کوہدایت کی ہے کہ با جر ے کو زر خیزز مینوں پر جد ید طر یقہ کا شت اور اعلی اقسام کے بیج استعما ل کر کے ا گا یا جا ئے تو اس کی پیدا وا ر چا ر سے پا نچ گنا ز یا د ہ بڑ ھائی جاسکتی ہے۔ ز یا د ہ پیداو ارحاصل کرنے کیلئے مختلف ا مو ر پر عمل کر نا نہا یت ضرور ی ہو تا ہے۔انہوں نے بتایا کہ با جر ہ کی کاشت کلر و سیم ز د ہ ز مین کے علا و ہ ہر طرح کی ز مین پر ممکن ہے لیکن میرا ز مین اس کی کاشت کیلئے مو ز و ں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فصل کی کا شت کیلئے ا یسے کھیتوں کا انتخا ب کیا جا ئے جن کے نزدیک درخت نہ ہو ں۔
انہوں نے بتایا کہ باجر ہ کی کا شت کے وقت کھیت میں دوتین با ر ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو تیا ر کر لیں ۔انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں با جر ے کی کا شت کا مو زوں و قت یکم جولائی سے ا گست تک ہے لیکن با را نی علاقوں میں مو ن سو ن کی پہلی با ر ش کے بعد بھی با جر ہ کا شت کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -