پاک فوج نے 2013میں ہونے والے سانحہ راولپنڈی کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ؟یہ حملہ کس نے کروایا ,ہولناک انکشاف منظر عام پر

پاک فوج نے 2013میں ہونے والے سانحہ راولپنڈی کے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ؟یہ حملہ کس نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے ترجما ن میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ 2013میں سانحہ رالپنڈی میں حملے کرنے والے کا نیٹ ورک پکڑ ا گیاہے اور مسجد پر حملہ کرنے والوں میں اسی مسلک کے لوگ شامل تھے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں مسجد پر حملہ کرنے والے اسی مسلک کے تھے ،مسجد میں آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا ۔اس موقع پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد اجمل خان کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا ۔بیان میں اس کا کہناتھا کہ میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور میں 2012میں پاکستان آیا ،ہم 8لوگ ہیں ،ہمیں ہدایات دی گئیں کہ 10محرم کو کالے کپڑے پہنے اور حملہ کرو اس سے شعیہ اور سنی آپس میں لڑیں گے اور حالات خراب ہو جائیں گے ۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ حملے کے بعد ایسا دعویٰ کیا گیا کہ شیعہ تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ،آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا ۔

مزید :

قومی -