پاکستانی خواتین بھی کھیلوں میں کسی سے کم نہیں :نورین شاہ

پاکستانی خواتین بھی کھیلوں میں کسی سے کم نہیں :نورین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)فاٹا سے تعلق رکھنے والی تیراندازی کی آرگنائزر نورین شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں خواتین آرچڑی کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کیلئے حکومت اور پاکستان آرچڑی فیڈریشن ضروری اقدامات کرے تاکہ فاٹا کی خواتین بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ ہر سطح پر پر اپنا لواہا منوا رہی ہیں، کھیل کا میدان، سیاست یا معاشیات کاہو، پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ، اتھلیٹکس، جوڈو اور جوجٹسو میں انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان ملک میں آرچڑی کے کھیل کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ان خواہش بھی یہ ہی کہ نئے ٹیلنٹ کو کسی نہ کسی طرح بروئے کار لایا جائے، انہوں نیحکومت سے سے اپیل کی کہ دیگر کھیلوں کی طرح آرچڑی کے کھیل پر بھی توجہ دی جائے تاکہ ملک میں آرچڑی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔
، تعلیمی اداروں میں آرچڑی کے کھیل کی ترقی کے حوالیسے ایک سوال کے جواب میں نورین شاہ نے کہا کہ پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کی کوشش اور کاوشوں سے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز آرچڑی چمپئن شپ کا انعقاد باقاعدگی سے ہورہا ہے۔
جس میں مختلف یونیورسٹیز کی ٹیمیں بھر طریقے سے حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے انفراسٹرکچر بہت ضروری ہے اور گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے جس میں دس سے بارہ سال کے بچوں کو تربیت دی جائے۔