فوزیہ بی بی کی پرچی بنوائی گئی ،لواحقین لیبر روم نہیں لے کر گئے،رانا شفیق

فوزیہ بی بی کی پرچی بنوائی گئی ،لواحقین لیبر روم نہیں لے کر گئے،رانا شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر مانیٹرنگ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے ضلع قصور کی رہائشی فوزیہ بی بی کے علاج کے حوالے سے صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی ایچ میں ملک بھر سے مریض لائے جاتے ہیں جن کے بہتر علاج معالجہ اور نگہداشت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاتی ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں فوزیہ نامی خاتون کی صرف پرچی بنوائی گئی تاہم ٹرائج اور لیبر روم ریکارڈ کے مطابق لواحقین مریضہ کو وہاں لے کر نہیں گئے ۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے کہا کہ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب کی ہدایت پر میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر گزشتہ روز واقعہ کی چھان بین کی گئی جس میں الزام ثابت نہیں ہو سکا۔لہذا لواحقین کی جانب سے لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی ہیں ۔