جنوبی پنجاب پسماندہ خطہ، نئے وزیراعلٰی کوکئی چیلنجز کا سامنا

جنوبی پنجاب پسماندہ خطہ، نئے وزیراعلٰی کوکئی چیلنجز کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسمبلی کے پہلے سیشن سے خطاب(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کرتے ہوئے صوبہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی زبوں حالی صحت وتعلیم کے ناقص انتظامات صاف پانی، انصاف کے فقدان سمیت پنجاب پولیس کے ہاتھوں خطے کے عوام کی یرغمالی پر موثر اظہار خیال کرنے کے ساتھ پنجاب میں بلاتفریق گڈگورننس کے قیام کاعندیہ دیا ہے۔ تاجروں،سیاسی رہنما، ڈاکٹرز اور پروفیسرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات کوخطے کی ترقی وعوام کی خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس احمدانصاری، خواجہ شفیق، خواجہ سلیمان صدیقی، ڈاکٹر خالد خاکوانی، اعجاز جنجوعہ، جمشید حیات، بلال بٹ نے کہا کہ خطے کیلئے سمیت روز گارکی فراہمی کواولین ترجیح قرار دیا ہے، نفیس احمد انصاری نے کہا کہ عمران خان بذات خود خطے کے مسائل سے آشنائی رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر جنوبی پنجاب وزیراعلیٰ منتخب کروایاگیا ہے۔تاکہ وہ خطے کی پسماندگی دور کرسکے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل زون نہ ہونے کے برابر ہے اسے بہتر بنایاجائے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں اور امید ہے کہ چیئرمین عمران خان جس عزم کے ساتھ بڑھ رہے ہیں وہ ان مسائل کے حل میں ضرور کامیاب ہوں گے بلال بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت دلائی گئی ہے اب عوام کو تنہا چھوڑنے کی بجائے انہیں کام پر توجہ دینی چاہیے 11کروڑ آبادی پرمبنی یہ خطہ ایک نئی پاکستان ہے۔ یہاں کے مسائل حل کرنے میں مشکلات کاسامنا رہے گا دیکھیں گے کہ سردار عثمان بزدار کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں ڈاکٹر خالد خاکوانی، اعجازحسین جنجوعہ اور خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کاقیام ہونا چاہیے اور انہیں پہلے سو دن میں صوبہ کاقیام یقینی بنانا چاہیے۔