مودی سرکار کے خلاف سچ بولنے پرمشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی پر مقدمہ درج

مودی سرکار کے خلاف سچ بولنے پرمشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی پر مقدمہ درج
مودی سرکار کے خلاف سچ بولنے پرمشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی سرکار ایک بار پھر اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو کچلنے لگی۔بی جے پی کی کرپشن اور دھاندلیوں کے پول کھولنے پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کو دہلی کورٹ نے طلب کرلیا۔

یوٹیوبر دھرو راٹھی نے الیکشن کے دوران مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا تھا۔  بی جے پی کے ترجمان سریش کرمشی نکھوا نے دھرو راٹھی کیخلاف جماعت مخالف ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پرہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔دعوے میں بی جے پی لیڈر نے دھرو راٹھی پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے الیکشن کے دوران میڈیا پر غیر مناسب الفاظ میں تنقید کی جس سے وہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔رواں ماہ بی جے پی حکومت کے تحت مہاراشٹرا پولیس نے بھی دھرو راٹھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارتی صحافی تنظیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی دراصل اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔ حکومت حق اور سچ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مودی سرکار نے آزادیٔ حقِ اظہارِ رائے کے اصولوں کو توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگا دی تھی۔