”جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سدھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی قیادت کیلئے واضح پیغام جاری کردیا

”جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سدھو کا شکریہ ...
”جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے سدھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی قیادت کیلئے واضح پیغام جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے پر بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اب وزیراعظم عمران خان خود ہی ان کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور بھارتیوں کیلئے واضح پیغام جاری کردیا۔ 
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا مشکور ہوں۔ وہ امن کے سفیر تھے جنہیں پاکستانیوں نے بے پناہ محبت دی۔ بھارت میں جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔۔۔“

ایک اور ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’’مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کمشیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔‘‘