معروف میڈیسن کمپنی اکرم برادرز کے چیف ایگزیکٹو اسلم رانا انتقال کر گئے

  معروف میڈیسن کمپنی اکرم برادرز کے چیف ایگزیکٹو اسلم رانا انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی معروف میڈیسن کمپنی اکرم برادرز جیل روڈ کے چیف ایگزیکٹو اسلم رانا انتقال کر گے چند روز قبل دماغ کے آپریشن کیلئے آغا خان ہسپتال کراچی گئے وہ اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے اپنی فیملی کے ہمراہ آغا خان ہسپتال گئے اور سرجری وارڈ میں داخل ہوگئے جہاں آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کا آپریشن کیا جو کامیاب نہ ہو سکا آپریشن کے بعد ہوش آیا تو یادداشت جا چکی تھی ان کے گھر والوں کے مطابق آغا خان کے ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کے دماغ میں ٹیومر تھا چند دن زیرعلاج رکھا جب یادداشت واپس نہ آئی تو چھٹی لے کر لاہور ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا گیا دو روز قبل بیہوشی میں چلے گئے اور آخرکار گزشتہ روز بے ہوشی کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
 اسلم رانا

مزید :

صفحہ آخر -