پاکستان کے کسی بھی ادارے میں ڈسپلن کا قیام ناممکن نہیں‘پروفیسر جی اے میانہ 

پاکستان کے کسی بھی ادارے میں ڈسپلن کا قیام ناممکن نہیں‘پروفیسر جی اے میانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سے سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس میانہ(جی اے میانہ) نے ملاقات کی۔انہوں نے ڈینز،فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس میانہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں کا مسئلہ میرے دور میں بھی تھا مگر میں ڈاکٹر افتخار کو خرا ج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نہایت ہی بہترین حکمت عملی سے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے کو حل کیا۔ ڈاکٹر میانہ نے گومل یونیورسٹی میں امتحان ہال کے معائنہ کے دوران طلباء کے ڈسپلن کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر گومل یونیورسٹی میں ڈسپلن کا قیام ہو سکتا ہے توپاکستان کے کسی بھی ادارے میں ڈسپلن کا قیام ناممکن نہیں۔ ڈاکٹر میانہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتے ہوئے امتحان کروانے پر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورانتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈاکٹر میانہ کا گومل یونیورسٹی آمد پر شکریہ اداکیا۔