صحت دشمن مافیا کا گھیراؤ، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، وارننگ

صحت دشمن مافیا کا گھیراؤ، فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کالونی معصوم شاہ روڈ پر آئس فیکٹری کو فلٹر تبدیل نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 30 ہزار، بدھلہ روڈ پر پان شاپ کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 30 ہزار، 19 اے گلگشت کالونی میں ریسٹورنٹ کو فوڈ آئٹمز پر لیبلنگ نہ ہونے، چلر کی صفائی نہ ہونے، کیچپ میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 50 ہزار جبکہ چاہ جموں والا میں کیٹرنگ یونٹ کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے، سٹوریج حالت انتہائی خراب ہونے پر 40 ہزار جبکہ بہاولپور بائی پاس پر سنیکس یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، پروسیسنگ ایریا (بقیہ نمبر70صفحہ6پر)

میں سگریٹ نوشی کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح علامہ اقبال شاپنگ سینٹر جہانیاں میں سویٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ چاکلیٹ پاڈر کا کا استعمال کرنے، حشرات کی بھرمار پر 15 ہزار اور گجر چوک جسونت نگر میں پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاہ لودھراں کے علاقے اڈہ کریاں والا  دنیاپور میں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، آلودہ ڈھکنوں کا استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا  استعمال کرنے جبکہ دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن کے دوران دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر سپلائر کو 10، 10  ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔