ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش سے کس ملک منتقل کر دیا گیا ؟ جانیے

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش سے کس ملک منتقل کر دیا گیا ؟ جانیے
ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش سے کس ملک منتقل کر دیا گیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کی تازہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے منگل کو اعلان کیا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلہ دیش ہی رہے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا ، بنگلہ دیش ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کراتا ، اس منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے ۔

آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 3 سے 20 اکتوبر  تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -