پارلیمنٹ ہاؤس چوہوں کے نشانے پر، جون سے دسمبر تک 430 پکڑے گئے

پارلیمنٹ ہاؤس چوہوں کے نشانے پر، جون سے دسمبر تک 430 پکڑے گئے
پارلیمنٹ ہاؤس چوہوں کے نشانے پر، جون سے دسمبر تک 430 پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم کے دوران جون سے دسمبر تک 430 چوہے پکڑے جاچکے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بہتات کی وجہ چیمبرز کے ساتھ بنائے گئے کچن ہیں۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے شکایت کرنے پر چوہے پکڑنے کی مہم شروع کی گئی۔

’کھانا دیر سے کیوں لائے‘ سکیورٹی ادارے کے اہلکار کا ویٹر کے ساتھ ایسا سلوک کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کودیا گیا ہے جو چوہے پکڑنے کامعاوضہ 900 روپے فی چوہا وصول کرتی ہے اور یہ کمپنی چوہوں کی تعداد اور انہیں پکڑنے کے طریقے کا رکارڈ بھی رکھتی ہے۔ کمپنی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کا ٹھیکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے سالانہ پر دیا گیا ہے۔ 

وہ دھات جس میں ہم مزے سے کھانا کھاتے ہیں، ایک ایسی خطرناک بیماری کا باعث بنتی ہے کہ جان کر آپ دوبارہ اسے ہاتھ نہیں لگائیں گے
گزشتہ روز وزیر اعظم چیمبر سے چوہے کو پکڑا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اب بھی 100 سے زائد چوہے موجود ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے جون میں 236، جولائی میں 42 ، اگست اور ستمبر میں 68 ، اکتوبرمیں 23، نومبر میں 28 اور دسمبر میں 24 چوہے پکڑے گئے۔

مزید :

اسلام آباد -