قائداعظم گیمز، تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ

قائداعظم گیمز، تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب میں دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری ہیں، بدھ کے روز کبڈی، ریسلنگ، ہاکی مردوخواتین اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو فزیکل ایکسرسائز کرائی گئی ، کھلاڑیوں کے سخت ایکسرسائز کے صبح شام دو سیشن ہوئے جس میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے ان کی جسمانی ساخت کے مطابق ایکسر سائز کرائی گئیں، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہاکی کے سینئر صوبائی کوچ نواز ڈوگر نے کہا کہ کھلاڑی میں چاہے جتنا بھی ٹیلنٹ ہواگر وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوگا اس کا ٹیلنٹ کسی کام نہیں آئے گا۔ مقابلوں میں شرکت کیلئے فٹنس کا ہوناضروری ہے،کھلاڑی متوازن غذا استعمال کریں اور اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھیں ، نواز ڈوگر نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپس میں بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کی ہیں، تربیتی کیمپس کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں،کھلاڑی ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں اور محنت و جذبے کے ساتھ کھیل پر توجہ دیں اور گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں، کھلاڑیوں نے کیمپس میں جوگنگ ، جمپنگ اور دیگر مشقیں بھی کیں۔