صوبائی دارالحکومت ، چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر 2خواتین کو زخمی کر دیا ، ایک شخص پر تشدد

صوبائی دارالحکومت ، چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر 2خواتین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)صوبا ئی دارالحکو ت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے ڈکیتی مز احمت پردو خواتین کو فا ئر ما ر کر زخمی کردیا جبکہ ایک سنار کو مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرک کے علاقہ غالب ما رکیٹ میں ڈاکوؤں نے ایک فلپائنی خا تون کو لوٹ لیا مزاحمت پر خاتون اویسہ کو فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اسلا م پو رہ کے علا قہ کر شن نگر میں عبد القا در کی اہلیہ بینک سے رقم نکلو ا کر نکلی تو ڈاکو ؤ ں نے بیچ سڑ ک اس کو روکا ، خا تو ن نے مز احمت کی جس پر ڈاکوؤں نے خا تو ن پر تشد د کیا ، فا ئر نگ کر کے اس کو زخمی کر دیا اور ایک لا کھ روپے لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر زخمی خا تو ن کو طبی امد اد کیلئے ہسپتا ل میں منتقل کر دیا اوراس کے خا وند کی درخو است پر مقد مہ درج کر کے ملز مو ں کی تلا ش شر وع کر دی۔ باغبانپورہ میں شریف ڈوگرنامی سنارکو 2موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر 150گرام سونالوٹ لیااورمزاحمت کرنے پراس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ باغبانپورہ پولیس نے تاحال ڈکیتی کامقدمہ درج نہیں کیاہے ۔ سبز ہ زارکے علا قے میں ثا قب کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔منا واں کے علا قہ میں سر ورکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ50ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ڈیفنس بی کے علا قہ میں نذ یر کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو3لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ما ڈل ٹا ؤ ن سے شبیرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ۔علاوہ ازیں شا ہد رہ میں جمیل،ما جد میں مجید کی گاڑیاں اورشا د ما ن میں فیصل ،ہر بنس پو رہ میں مد ثر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں کا شف ، پر انی انا ر کلی میں نا صر اورریس کو رس میں اعجا ز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -