یکطرفہ محبت مضبوط ثابت ہوتی ہے، فائزہ گیلانی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فائزہ گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ہی ان سے ان کے اہل خانہ نے قسم لی تھی کہ اب وہ دوبارہ کبھی گلوکاری نہیں کریں گی۔پروگرام کے دوران انہوں نے یک طرفہ محبت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ یک طرفہ محبت مضبوط ہوتی ہے لیکن محبت کے مل جانے پر وہ کمزور پڑنے لگتی ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ یک طرفہ محبت کے وقت ایک انسان دوسرے انسان کی تمام خامیاں نظر انداز کرکے ان سے محبت کرنے لگتا ہے لیکن مل جانے پر اسے اس کی غلطیاں بھی نظر آنے لگتی ہیں۔
، جس سے محبت کمزور ہونے لگتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 4 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر شروع کیا تھا۔فائزہ گیلانی کے مطابق انہوں نے پہلی بار ایک دستاویزی فلم میں کام کیا۔جس کے بعد انہوں نے اس وقت پی ٹی وی پر چلنے والے بچوں کے پروگرام کرنا شروع کئے۔