TiKAنے نو تعمیر شدہ میوزیم  ریڈیو پاکستان  انتظامیہ کے حوالے کر دیا

  TiKAنے نو تعمیر شدہ میوزیم  ریڈیو پاکستان  انتظامیہ کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار)ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TiKA) نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو نو تعمیر شدہ میوزیم حوالے کر دیا۔TiKA ترکی کے سربراہ، درسن علی یاساکان، اور پاکستان میں TiKA کے کنٹری ہیڈ محسن بلجی نے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ کو 'پاک-ترک فرینڈشپ میوزیم' کا باضابطہ کنٹرول سونپا۔ترک وزارتِ ثقافت کی ذیلی تنظیم TiKA کے وسائل سے تعمیر ہونے والے 'پاکستان-ترکی فرینڈشپ میوزیم' کا جلد وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ باقاعدہ افتتاح کریں گے۔یہ میوزیم، جو سلجوق طرزِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے، افتتاح کے بعد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔میوزیم میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے نوادرات کے انتخاب کے لئے متعلقہ موضوع پر ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ کے مطابق، میوزیم کے لئے موزوں اشیاء کے انتخاب کا کام دس دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -