کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی، آئی جی 

  کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرسمس کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔کرسمس کے موقع پر تمام مذہبی پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔  صوبہ بھر میں میثاق سنٹرز پر تعینات مسیحی سٹاف ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مسیحی افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں   ان خیالات کا اظہار انہوں نے بشپ آف لاہور ڈاکٹر جویل رحمت کی قیادت میں آئے مسیحی رہنماؤں کے وفد سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ بشپ آف لاہور ڈاکٹر جویل رحمت نے پنجاب پولیس کی اقلیتوں کے لئے خدمات کے اعتراف میں آئی جی پنجاب کو امریکی میئر کیون بروک کی طرف سے تعریفی خط بھی پہنچایادوسری جانب  اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ چیف آف مشن ٹروئیلز ویسٹر، ایڈوائزر کریمنل جسٹس اینڈ رول آف لا ارسلان ملک اور پروگرام آرگنائزر فہد قریشی وفد میں شامل تھے۔

مزید :

علاقائی -