چور، ڈاکو سرگرم، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  چور، ڈاکو سرگرم، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق سندر میں ثمر عباس سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں شہزاد سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں سلیمان سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں عاصم سے1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں وحید سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں فاخر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڈیفنس اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، کاہنہ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -