11 گیندوں پر 36 رنز اور صرف 3 وکٹیں باقی، سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کینگروز کے منہ سے فتح کا نوالہ ایسے چھینا کہ سب دنگ رہ گئے، کرکٹ شائقین کیلئے آج کی سب سے بہترین ویڈیو

11 گیندوں پر 36 رنز اور صرف 3 وکٹیں باقی، سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ...
11 گیندوں پر 36 رنز اور صرف 3 وکٹیں باقی، سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کینگروز کے منہ سے فتح کا نوالہ ایسے چھینا کہ سب دنگ رہ گئے، کرکٹ شائقین کیلئے آج کی سب سے بہترین ویڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وکٹوریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین کر سب کو دنگ کر دیا۔ گونا رتنے 82 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنا کر میچ کے ہیروبن گئے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے اور پوری ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف 40 کے مجموعی سکور پر ہی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
اس موقع پر گونارتنے اور کاپوگیدرا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 92 تک پہنچا دیا اور جیت کی امید برقرار رکھی۔ 119 کے مجموعی سکور پر ساتواں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا اور گونارتنے صرف 40 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ آج ہیرو بن جائیں گے۔ اٹھارہویں اوور کی دوسری گیند پر ان کا انفرادی سکور 53 ہو گیا جس کے بعد انہوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 31 رنز بنا ڈالے اور آسٹریلیا کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ذیل میں دی گئی ویڈیو میں دیکھیں کہ کس طرح گونارتنے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناقابل یقین اور تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا۔

مکمل میچ کی جھلکیاں دیکھنے کیلئے ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -