6ماہ سے ہیلتھ پروفشینلز مدت ملازمت‘ تنخواہوں سے محروم

        6ماہ سے ہیلتھ پروفشینلز مدت ملازمت‘ تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار)پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں تعینات الائیڈ  ہیلتھ  پروفیشنلز گذشتہ چھ ماہ سے مدت ملازمت میں توسیع اور تنخواہوں سے محروم ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی بیوروکریسی نے غیریقینی کی فضا  قائم کر کے ان ہیلتھ پروفیشنلز کا مستقبل داو پر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

لگا دیا ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈھائی سال پہلے 2017 میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب میں گریڈ 17 کے ٹیکنالوجسٹ اور تھیراپسٹس بھرتی کیا گیا تھا۔دو سال کا کنٹریکٹ پورا ہونے کے بعد ادارے نے ہیلتھ  پروفیشنلز کو ایک سال کی توسیع کے لیے درخواست دینے کو کہا۔محکمہ صحت کی جانب سے کیسز موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے کچھ ہیلتھ پروفیشنلز کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔جبکہ متعدد ہیلتھ پروفیشنلز کو تاحال یہ توسیع نہیں ملی۔یہ پروفیشنلز توسیع کے لئے درخواست دینے کے چھ ماہ بعد بھی مدت ملازمت میں توسیع کے کنٹریکٹ کے منتظر ہیں۔جبکہ 22 فروری 2020 کو ملازمت میں مزید توسیع کیلئے اپلائی کرنے کا وقت بھی ختم ہو رہا ہے۔جس کے باعث ہیلتھ پروفیشنلز کا مستقبل داو پر لگ جائے گا۔ذرائع کیمطابق متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کو انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ کنٹریکٹ لیٹرز ایک میٹنگ کے بعد ملیں گے۔یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اب بھی کچھ آفیسرز کے لیٹرز جاری کر رہا ہے جبکہ باقی آفیسرز کے کیسز کو غیر ضروری دفتری معاملات کا بہانہ بنا کر معاملہ پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب متاثرہ ہیلتھ آفیسرز کا کہنا ہے کہ جن آفیسرز کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ان کیلئے کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی۔ ہمارے کیس کو میٹنگ سے کیوں مشروط کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کی مدت ملازمت میں توسیع کی فائلز ایڈینشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری کیگرد گھوم رہی ہیں اور ان دفاتر سے آفیسرز کو خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا۔واضح رہے ان آفیسرز کی توسیع فروری کی 22 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔جبکہ اگلی توسیع کے لیے پچھلی توسیع کا لیٹر کاغذات کے ساتھ لف کرنا ضروری ہے۔ پہلے لیٹرز موصول نہ ہونے کی صورت میں اگلی توسیع ممکن نہیں۔22 فروری کے بعد ملازمت میں توسیع کا دور ختم ہو جائے گا جس کے بعد ان ہیلتھ پروفیشنلز کو نئی نوکریوں کیلئے اپلائی کرنا ہو گا اور اس کیلئے انہیں گزشتہ ملازمت میں توسیع کا سرٹیفیکٹ درکار ہے جس کے بغیر یہ آگے کسی بھی نوکری کیلئے اپلائی نہیں کر سکتے۔
ہیلتھ پروفیشنلز