تھرپارکرضمنی الیکشن،کیسراڑسماں میں پولنگ سٹیشن کوآگ لگادی گئی، پی ٹی آئی کارکن سمیت5 افراد گرفتار

تھرپارکرضمنی الیکشن،کیسراڑسماں میں پولنگ سٹیشن کوآگ لگادی گئی، پی ٹی آئی ...
تھرپارکرضمنی الیکشن،کیسراڑسماں میں پولنگ سٹیشن کوآگ لگادی گئی، پی ٹی آئی کارکن سمیت5 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکرکے حلقے این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے دوران کیسراڑسماں میں پولنگ سٹیشن کوآگ لگادی گئی، آتشزدگی سے پولنگ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آتشزدگی سے تین پولیس اہلکاروں کی وریاں بھی جل گئیں ، رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے امان اللہ سمون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیاگیا۔آتشزدگی سے پولنگ کا عمل متاثرہوا۔

واضح رہے کہ تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پیپلزپارٹی کے پیر امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
حلقہ قومی اسمبلی تھرپارکر 221 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت 12 امیدوار مدمقابل ہیں، ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 900 ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پہنچنا شروع ہوگئے۔
پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ سٹیشنزکی کل تعداد 318 ہے جن میں سے 95 انتہائی حساس اور 130 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، 4 ہزارپولیس اہلکار، ایک ہزاررینجرز کے جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔