پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال دیکھ کر دلی دکھ ہوا،ڈاکٹرمانوودھے وان

پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال دیکھ کر دلی دکھ ہوا،ڈاکٹرمانوودھے وان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال دیکھ کر دلی دکھ ہواجبکہ اس حوالہ سے حکومتی اقدامات بھی کوئی تسلی بخش نظرنہیںآ ئے ان خیالات کا اظہار فورٹس ہسپتال نئی دہلی کے لیو رسپیشلسٹ ڈاکٹرمانوودھے وان اور لیورٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرویوک وج نے پاک ہیلتھ کیئر شاہ جمال میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر کیاانڈین ڈاکٹر کا کہنا تھاکہ ہیپاٹائٹس کی نئی میڈیسن نے میڈیکل کی دنیا میں حیرت انگیزانقلاب برپا کردیاہے جو مریض پہلے 6ماہ ادویات لیتے تھے اب وہ 3ماہ میں ہی اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کررہے ہیں نئی میڈیسن ایک تو تین ماہ میں مرض کا خاتمہ کردیتی ہے اور دوسرایہ پہلی میڈیسن کی نسبت سستی بھی ہے ڈاکٹر ویوک وج کا کہناتھاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے حوالہ سے ڈاکٹر میاں عزیز الرحمن کی خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے سرکاری سرپرستی کے بغیر ہی اتنے بڑے کام کا بیڑا اٹھایاہواہے انڈین ڈاکٹرز نے مزیدکہاکہ پاکستانی حکومت انڈیاکی طرح ہیپاٹائٹس کی ادویات کو اوپن سیل کردے تاکہ یہ میڈیسن ہر مریض کو آسانی سے مل سکے ۔کیمپ کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرمیاں عزیزالرحمن نے کہاکہ اندرون سندھ میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے ہم اندرون سندھ بھی کیمپ کا انعقادکرچکے ہیں جبکہ حکومت کو بھی اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی