افغان خاتون سے نقد رقم اور زیورات چوری کر نے والا ملزم افغان باشندہ گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے علاج معالجہ کی خاطر افغانستان سے آئی ہوئی افغان خاتون سے دھوکہ دہی کے زریعے نقد رقم اور لاکھوں روپے مالیت کی زیورات چوری کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون کو نقد رقم اور زیورات بینک میں رکھنے کا جھانسہ دیگر چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ سونا(زیورات) برآمد کرکے دوران تفتیش اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (آ) زوجہ بشیر آحمد سکنہ افغانستان نے تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ علاج معالجہ کی خاطر افغانستان سے پشاور آئی تھی جس کے دوران ایک شخص کو اپنے آپ کو افغان باشندہ ظاہر کرتا تھا نے ان سے نقد رقم اور لاکھوں روپے مالیت کی زیورات دھوکہ دہی سے چوری کرکے لے گیا ہے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی یونیورسٹی ٹاؤن مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن اشفاق خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا جس کے دوران افغانستان سے علاج معالجہ کیلئے پشاور آئی ہوئے خاتون سے دھوکہ دہی کے زریعے نقدی اور سونا چوری کرنے والے ملزم اسد اللہ ولد عبد اللہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون کو نقد رقم اور زیورات بینک میں رکھنے کا جھانسہ دیگر چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ سونا برآمد کرکے دوران تفتیش اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے