اسلامی معاشرے میں عدل و انصافاور مساوات کو اہمیت حاصل ہے،راغب نعیمی

اسلامی معاشرے میں عدل و انصافاور مساوات کو اہمیت حاصل ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلامی معاشرے میں عدل وانصاف اور مساوات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔عدل وانصاف ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ۔عدل و مساوات کا جو پیمانہ اسلام نے دیا ہے، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے عوامی ا جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ رسول اکرم ؐ نے اپنے قول اور فعل سے مساوات کی بہترین مثالیں قائم کیں۔

اسلام تمام انسانوں کو برابر حقوق دینے کی تعلیم دیتا ہے۔ عدل و انصاف کا قائم کرنا اور اس پر قائم رکھنا صرف حکومت اور عدالت کا فریضہ نہیں بلکہ ہر انسان اس کا مکلف و مخاطب ہے کہ وہ خود انصاف پر قائم رہے اور دوسروں کو انصاف پر قائم رکھنے کی کوشش کرے۔ہمیں ہر سطح پر انصاف کا ساتھ دنیا ہو گا وہ چاہے گھر ہو ،ادارہ ہو ملک ہو یا معاشرہ اور چاہے ہمارے سامنے کوئی اپنا ہو یاغیرسب کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے۔