بھارتی اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں‘ سید فخر امام

        بھارتی اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں‘ سید فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان، سابق سپیکر و ممبر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ہمارا کشمیر کاز انصاف اور عدل پر مشتمل ہے اور پوری دنیا نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے‘ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

سلامتی کونسل میں مسلۂ کشمیرپر ہونے والا دوسرا اجلاس ہماری بڑی کامیابی ہے‘ انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے‘دنیا کی سب ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہی ہیں‘ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو مسلہ کشمیرکی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا‘ وزیراعظم عمران خان کی یو این میں تقریر کا 70 فیصد حصہ کشمیرپر مشتمل تھا‘اس سال 5 فروری یوم یکجہتی کشمیربھرپور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا‘مسئلہ کشمیرپر ہم سب ایک ہیں اور تمام پارٹیوں کا اتفاق ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمانِ خصوصی انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کی کریکٹر بیلڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ایس پی کے آڈیٹوریم میں منعقدہ "کشمیر کانفرنس"سے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت ریکٹر انسی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب عاصم نذیر نے کی۔ مہمانان ِگرامی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی ثاقب نذیر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجس فرحان گیلانی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میاں محمد ماجد، ٹرینر صائمہ علی اور کریکٹر بیلڈنگ سوسائٹی کے صدر حذیفہ اکبر دھریجہ شامل تھے۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ ہر محاظ پر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور دبانے کی کوشش کی ہے‘کشمیر مسئلہ پر پاک بھارت تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ بھارت خود اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر لیکر گیا جہاں دو قرارداد پاس ہوئیں جن کے مطابق ایک تو جموں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا تو دوسرا ”بذریعہ ووٹ کشمیری اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں“ انڈیا ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ گیا۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ کشمیریوں کو ہر صورت استصواب رائے کا حق دیا جائے۔ بھارت میں علیحدگی کی 80 تحریکیں چل رہی ہیں متنازعہ شہریت بل نے اس مسلۂ کو اور سنگین بنادیا ہے خود کو جمہوری اور سیکولر ملک کہلانے والا انڈیا آر ایس ایس کی ہندو انہ سوچ کے زیرتسلط ہے‘ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں 9 لاکھ فوج تعینات کر کے کشمیرکو دنیا کا سب سے بڑا فوجی زون بنادیا۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر عاصم نذیر، ڈائریکٹر جنرل ثاقب نذیر اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ہمیشہ کشمیر یوں کی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فرحان گیلانی، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے میاں محمد ماجد، ٹرینر صائمہ علی اور کریکٹر بیلڈنگ سوسائٹی کے صدر حذیفہ اکبر دھریجہ نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا پانی کشمیری دریاؤں سے آتا ہے، ہندوستان بجلی کشمیر سے بھی حاصل کر رہا ہے جبکہ کشمیری دستکاریوں سے ایک ملین ڈالر سالانہ کما رہا ہے۔اس موقع پر شرکاء خاص میں ندیم عابدی، محمد یاسین، جنید یاسین، انور امیر قریشی و دیگر شامل تھے۔ دریں اثنا آئی ایس پی کے باہر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیرکمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 72 سال سے چل رہا ہے‘ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے‘ 54 سال کے بعد یو این سکیورٹی کونسل کا دوسرا اجلاس مسئلہ کشمیر پر ہوا جو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے‘ مسئلہ کشمیرپر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر نعیم اقبال نعیم، فرحان گیلانی، میاں محمد ماجد،صائمہ علی، جنید یاسین اور حذیفہ اکبر دھریجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے مزید کہا کہ کشمیر تاریخی،جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے مودی سرکار نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جس کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ آج کشمیرمیں کرفیو کو 169 روز ہوگئے ہیں‘ پچھلے ساڑھے پانچ ماہ سے ک کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں ظلم و ستم کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
کبیروالا +بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار + نمائندگان پاکستان‘تحصیل رپورٹر)پاکستان پر جارحیت سے قبل بھارت کو ہزار با ر سوچنا ہوگا،بھارتی اقداما ت خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

دھکیل رہے ہیں، بھارت کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم بندکرے،بھارتی آ رمی چیف کی گیدڑ بھپکیوں کامقصدعالمی برادری کی توجہ انڈیا کے جانب سے انسانی حقوق کھلے عام خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے،کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،انڈیا اور بھارتی فوج کے سربراہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی کسی قسم کی بھی فوجی کارروائی کا پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سانحہ کوئٹہ،ملک اورامن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ان کاخیالات اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران سا بق وائس چیئر مین بلدیہ راؤ حاجی عبدالستار مرحوم کے جواں سالہ صاحبزادے، بزرگ عرائض نویس راؤ حاجی عبدا لغفا ر کے بھتیجے،مقامی صحا فی راؤ نصر اللہ آصف، راؤ تجمل ستار، راؤ عدنا ن ستارکے بھائی راؤ عبدالمنان کی وفات کی اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکو متی اقداما ت کے باعث معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ نے کے روشن امکانات ہیں جس کے عوامی مسائل حل ہونے کے معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ،رفیق احمد بھٹہ،راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے،کیپٹن صفدر خان سیال،افضل خان بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے بارایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب صدر ملک آفتاب احمد طاہر اور جنرل سیکرٹری مسعود پرویز خان بھٹہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سیملاقات کیا انہوں نے کہا کہ انڈین حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا دیں ہیں،وادی میں بربریت کی انتہا کردی ہے،بھارتی فوج 12سے17سال تک کے بچوں کو بھی اٹھا رہی ہے،وزیراعظم عمر ان خان،جوخود کو کشمیر یوں کاسفیر کہتے ہیں، انہوں نے عالمی سطح پر بہادری کے ساتھ کشمیر یوں کامقدمہ پیش کیا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کی نومنتخب قیادت کو الیکشن میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سچے جذبوں اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت کرنے والے ہمیشہ دائمی عروج حاصل کرتے ہوئے آ گے بڑھتے ہیں،انہوں نے بار ایسوسی ایشن کبیروالاکے وفد کوتحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور کبیروالا بار کی تعمیر وترقی اور درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل بارایسوسی ایشن کبیروالا کے وفد چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کو کبیروالا بار کے مسائل خصوصاً نوجوان وکلاء ممبران کیلئے نئے چیمبر زکی تعمیر کے لیے اراضی کی عدم دستیابی سے آ گاہ کیا۔بارایسوسی ایشن کبیروالا کیوفد میں سابق صدر مہر امتیاز حسین مرالی،مہر فخر رشید ہتار،مہر نادر سلطان بھی شامل تھے۔