رائیونڈ،ڈاکوؤں نے شہزادسے دو لاکھ چھین لیے،مزاحمت پر زخمی

  رائیونڈ،ڈاکوؤں نے شہزادسے دو لاکھ چھین لیے،مزاحمت پر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو دو لاکھ روپے نقدی سے محروم کردیا،مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہزادزخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ لاہور روڈ پر محمد شہزاد الائیڈ بینک لیک سٹی سے موٹر سائیکل پر 2 لاکھ روپے لے کر آ رہا تھا کہ جب یہ اڈہ پلاٹ کے قریب اے کے ٹریڈرز کے قریب پہنچا تو 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراسے روک کر اس سے 2لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے مزاہمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے یہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔تھانہ سٹی رائے وند کی پولیس نے پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ رائے ونڈ شہر اور گردونواح میں مسلسل چوری ڈاکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور پولیس ان ملزمان کو پکڑنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔
مزاحمت پرزخمی

مزید :

علاقائی -