”ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم۔۔۔“ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے بھی ’اعلان جنگ‘ کر دیا

”ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم۔۔۔“ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ...
”ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی ٹیم۔۔۔“ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے بھی ’اعلان جنگ‘ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ پاکستان کیلئے منتخب بنگلہ دیشی سکواڈ کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم سے ’خبردار‘ ہیں اور اپنی ٹیم کے مضبوط پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت مقابلے کیلئے پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اللہ نے کہا کہ ”اگرچہ پاکستانی ٹیم نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی لیکن وہ ایک مضبوط ٹیم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر پریشان ہیں لیکن ہم اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ رینکنگ کی بات کی جائے تو وہ ٹاپ پوزیشن پر ہیں اور ہم نویں نمبر پر ، لیکن بطور کپتان میں پرامید ہوں کیونکہ ہم نے حالیہ کچھ سیریز میں جس طرح کا کھیل پیش کیا ہے ، ہم پاکستان کیخلاف بھی اچھے نتائج لا سکتے ہیں۔“
ان کا مزید کہنا تھا کہ ”تمیم اور میں دوسروں سے زیادہ ذمہ داری محسوس کر رہے ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں تمیم اقبال کا تجربہ بہت کام آئے گا اور وہ اچھے ردھم میں بھی ہیں اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں رنز سکور کئے ہیں، میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔“

مزید :

کھیل -