پولیس بینڈ کو ویلفیئر پراجیکٹ کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ

  پولیس بینڈ کو ویلفیئر پراجیکٹ کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس بینڈ کو ویلفیئر پراجیکٹ کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ، ہر ضلع میں پولیس بینڈ کی نفری رکھنا لازمی قرار، پولیس بینڈ کی پرائیویٹ شادیوں اور تقریبات کیلئے بھی بکنگ ہوگی  نئے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق پولیس بینڈ کو علیحدہ کیڈر تسلیم کیا جائے گا، ہر ضلع میں پولیس بینڈ کی نفری رکھنا لازمی ہوگا، پولیس بینڈ کی پرائیویٹ شادیوں اور تقریبات کیلئے بھی بکنگ ہوگی بینڈ باجے والے کسی دوسری ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیے جائیں گے بینڈ باجے والوں کی نئی بھرتیاں بھی کی جائینگی انگریز دور میں پولیس بینڈ بنایا گیا لیکن اسے علیحدہ کیڈر نہیں بنایا گیا تھا، علیحدہ کیڈر نہ ہونے کے باعث بینڈ باجے والوں سے سکیورٹی کی ڈیوٹی بھی لی جاتی تھی جس کی خبریں سامنے آنے پر محکمے کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نئے کیڈر کے بعد بینڈ باجے والے سکیورٹی ڈیوٹی سے استثنیٰ کے حامل ہوں گے ڈی آئی جی ویلفیئر بینڈ کیڈر کے تمام معاملات کی نگرانی کریں گے، بینڈ کیڈر میں آنے کے خواہاں اہلکاروں سے جلد درخواستیں لی جائیں گی، نئی بھرتیاں صرف بینڈ میں مہارت رکھنے والوں کیلئے ہوں گی، بینڈ سے حاصل ہونے والی کمائی پولیس کی ویلفیئر پر خرچ کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -