ٹرمپ کا کون سا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا؟ جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ نے اعلان کر دیا

ٹرمپ کا کون سا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا؟ جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ نے ...
ٹرمپ کا کون سا فیصلہ برقرار رکھا جائے گا؟ جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ نے اعلان کر دیا
سورس: Twitte/@ABlinken

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ نئی انتظامیہ حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دینے اور یمن میں جاری جنگ کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت پر نظر ثانی کرے گی
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے اور اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ یروشلم ہی میں برقرار رہے گا
اپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حوثیوں پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کریں گے کیوں کہ اس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پرلانا مشکل ہوگا اور اس سے انسانی بحران جنم لینے کا بھی خدشہ ہے۔