کبھی کبھی لٹ جایاکریں..
جب شدید موسم میں کوئی ریڑھی والا 30 روپے کی
چیز 50 روپے میں بیچ کر آپ کو لوٹنا چاہے تو لٹ جایا کریں
جب کوئی رکشے والا دھوکے سے آپ سے
30 روپے کرایہ زیادہ لے لے تو دھوکہ کھا لیا کریں
جب آپ کے گھر کی کام والی بیماری اور نقاہت کے باعث
کبھی کام چوری کر جائے تو آپ بھی آنکھیں چرا کر انجان بن جایا کریں
کیونکہ ہم خود بھی سارا دن نجانے کتنی بار ربِ عرش کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی نظر انداز کر جاتا ہے
وہ ہم سے اپنی نعمتیں نہیں چھینتا ,ہمیں رسوا نہیں کرتا ,چھوٹ دے دیتا ہے, عزت رکھ لیتا ہے
اس کی ذات اونچی ہے وہ انسانوں کی بڑی سے بڑی خطا کا بھی بھرم رکھ لیتا ہے