ممبران سوسائٹیز کے مسائل حل کئے جائیں، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

  ممبران سوسائٹیز کے مسائل حل کئے جائیں، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت گزشتہ دنوں سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ امدادباہمی سے متعلقہ تمام اداروں سے بریفنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اسی سلسلہ میں محکمہ امدادباہمی سے تفصیلی بریفنگ لی گی۔ اجلاس میں رجسٹرار کوآپریٹو ز پنجاب اشفاق احمد چودھری، جوائنٹ رجسٹرار جنرل ماہ منیر، جوائنٹ رجسٹرار ایڈمن شاہد اسمائیل مرزا، جوائنٹ رجسٹرار ہاؤسنگ عابد حسین، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن جلیل احمد قریشی سمیت سنیئر آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ امدادباہمی کے حوالے سے سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ تمام سٹاف وقت کی پابندی کرے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کرپشن اور لاپرواہی پر سخت ایکشن لیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران سوسائٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔

، سوسائٹییز میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔