امریکہ میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
لاہور(پ ر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے آئندہ سال فروری میں امریکہ میں منعقدہونے والی تین روز ہ عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ”ایمکسپو“ نمائش 5سے 7فروری2005 تک لاس ویگاس میں منعقد ہو گی۔
جس میں موٹر بائیک اور پاور اسپورٹس سے متعلقہ اسسریز،گلوز، موٹر بائیک کٹس، سوٹس، موٹر بائیک وئیر، گلوز بائیک وئیر او رپاو ر اسپورٹس سے متعلق آلات نمائش کے لئے رکھے جائیں گے۔