نیا تعلیمی سال، نصابی کتب پبلش
لاہور (لیڈی رپورٹر)نیاتعلیمی سال، اسلامیات،مطالعہ پاکستان کی100نمبروں کی نصابی کتب پبلش کر دی گئیں۔نہم جماعت میں اسلامیات کا 100 نمبر کا امتحان لیا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان کا 100نمبر کا امتحان میٹرک میں لیا جائے گا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام سکولوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔تمام تعلیمی بورڈ دونوں مضامین کا 50،50کی بجائے 100 نمبر کا امتحان لیں گینئے نصاب کیمطابق دونوں مضامین کی کتابوں کی چھپائی کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔