طلبہ اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے

   طلبہ اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب میں طلبا اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔ طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔