الخدمت فاؤنڈیشن کا ٹاؤن شپ میں فری میڈیکل کیمپ
لاہور (پ ر) سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن وا میر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہدکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن محدود وسائل میں حکومت کے کرنے کے کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹاؤن شپ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میڈیکل کیمپ میں دن بھر مرد وخواتین اور بچوں سمیت 400 سے زائد مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، اور ٹیسٹ کیے گئے۔کیمپ میں مریضوں کو معیاری ادو یات مفت میں فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں لاہور کے معروف ڈاکٹر نخبت اللہ، ڈاکٹر اعجاز نذیر، ڈاکٹر صارم نے امراض کی تشخص کی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی جنوبی لاہور مرزا عبدالرشید ، وسیم اسلم قریشی، اسد قریشی سلمان سعد بن وسیم، لیاقت علی، فہیم ٍاسلم، کلیم اسلم موجود تھے۔