نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ فنکشنل، پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی 

    نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ فنکشنل، پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            گوادر(مانیٹر نگ ڈیسک) پاک چین لازوال دوستی کا شاہکار، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔کراچی سے پی کے 503 نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، افتتاحی پرواز کا رن وے پر واٹر کینن سلیوٹ کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اعلیٰ حکام نے پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ہم سب انتہائی فخر اور شکرگزاری کے ساتھ یہاں جمع ہیں، ہم آج عظیم الشان کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بانیوں نے اس جدید ہوائی اڈے کے قیام کو ترجیح دی، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں چینی حکومت کا شکر ادا کرنا چاہیے، نیوگوادر ہوائی اڈا بلوچستان اور پورے ملک کو فائدہ دینے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیو گوادر ہوائی اڈے سے بلوچستان اور پورے پاکستان کیلئے اقتصادی ترقی اور خوشحالی میسر ہوگی، نیو گوادر ہوئی اڈا بلوچستان کیلئے نئے دور کی خوشحالی کا نشان ہے، یہ نیا انفراسٹرکچر تجارت اور سیاحت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا، جدید ہوائی اڈے کی وجہ سے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ جدید ہوائی اڈے سے یہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی موجودگی سرمایہ کاروں کو یہاں راغب کرے گی، اقتصادی سرگرمیوں اور ثقافتی تبادلے کو فروغ ملے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں مستقبل کی طرف خوشدلی اور عزم کے ساتھ دیکھنا چاہیے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے، عظیم کامیابیوں کی بنیاد ملکی صلاحیتوں کا نشان ہے، اتحاد اور تعاون کے ذریعے سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں، شاندار منصوبے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں۔اس موقع پر ڈی جی ایئرپورٹس ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کا کہنا تھا کہ نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل فعال ہونا اہم سنگ میل ہے، ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر چین کے مشکور ہیں۔ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کہا کہ گوادر ایک معاشی حب کے طور پر ابھر رہا ہے، گوادر علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردارادا کرے گا، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔

گوادر ایئرپورٹ

  اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپس میں بھائی ہیں تو بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ جب مذاکرات شروع ہوئے تو اْن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا اور گواہیاں بھی ہوچکی تھیں۔وزیردفاع نے کہا کہ انہوں نے خود کہا ہوا ہے کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاست میں مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی نے تصدیق کردی کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کا مقصد تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تک پہنچے وہ پہنچ گئے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -