ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، اچھی خبریں آرہی ہیں، حکومت کا 8فروری کو یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا معاشی استحکام سیاسی استحکام کیساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے،سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں اور سپو ر ٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اسلئے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائینگے، انہوں نے کہا چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی،پی سی بی نے یو نٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا، جیتنے والی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔
عطاء تارڑ