ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا، امریکی صدر کا غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا اعلان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ جے ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ انہوں نے اپنا حلف ان الفاظ کے ساتھ اٹھایا "میں، ڈونلڈ جان ٹرمپ، حلف اٹھاتا ہوں کہ میں وفاداری کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ کے صدر کے عہدے کو انجام دوں گا اور اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کے آئین کی حفاظت اور دفاع کروں گا، لہذا خدا میری مدد کرے۔ "ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے وقت ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ان کے پہلو میں کھڑی تھیں جب کہ رخصت ہونے والے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس بھی سٹیج پر موجود تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے جے ڈی وینس نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ملک اور قوم کو دنیا بھر میں عظیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی پالیسز جاری کردیں۔وائٹ ہاو_¿س میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ آج سے امریکا کا نیا اور سنہرا دور شروع ہورہا ہے، ہم دنیا بھر میں امریکا کو نیا مقام اور عزت دلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو چھٹکارا دلوانا، عوام کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات ہیں۔ لانس اینجلس کی آتشزدگی اور وہاں کے بے داخل شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی۔غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا اعلان،ٹرمپ نے کہا کہ آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر ا?ئیں گی، ملک کو ہتھیاروں سے پاک کریں گے اور دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر کریں گے۔ آج سے امریکا کے نیچے جانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا کو قابل فخر اور اقوام میں سرفہرست بنائیں گے۔ٹرمپ نے سال 2025 کو لبریشن ڈے قرار دیا اور کہا کہ امریکا کی تاریخ میں حالیہ الیکشن اور اس میں فتح عوامی جذبات کی غمازی ہے۔ انہوں نے امریکی، ایشین نڑاد، سیاہ فام سمیت دیگر ووٹ دینے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ میں اپنے ملک، قوم، عوام اور خدا کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
ٹرمپ