صدر مملکت سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف  میجر جنرل کی ملاقات 

  صدر مملکت سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف  میجر جنرل کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو مو_¿ثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مو_¿قف کو سراہا۔

ملاقات 

مزید :

صفحہ اول -