القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے : بیرسٹرڈاکٹر سیف
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 190 ملین پا_¶نڈ کے حوالے سے برطانوی ہائی کورٹ کا فیصلہ جعلی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، مشیر اطلاعات نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے،یہ مقدمہ بھی جلد ختم ہونے والا ہے، جعلی حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان آنسو_¶ں میں بہہ جائیں گے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور انشاءاللہ جیت سچ کی ہوگی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت جعلی مقدمات کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ عمران خان کی طاقت عوام ہے اور عمران خان کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ بغض عمران خان میں فارم 47 کی جعلی حکومت نے آئین وقانون کو پامال کیا ہے۔ جعلی حکومت کا عمران خان اور پی ٹی آئی کے خاتمہ کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔