ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی: شہرام ترکئی

ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی: شہرام ترکئی
ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی: شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ غلط اور صحیح جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں، اب پتہ چلے گا کہ حکومت مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، کرم میں امن و امان کی صورت حال کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متحرک ہیں، ملاقات جو بھی ہوئی ہے، آگے نتائج آئیں گے۔