ٹرمپ کی حلف برداری، اوباما اکیلے آئے ، مشیل نے شرکت کیوں نہیں کی؟

ٹرمپ کی حلف برداری، اوباما اکیلے آئے ، مشیل نے شرکت کیوں نہیں کی؟
ٹرمپ کی حلف برداری، اوباما اکیلے آئے ، مشیل نے شرکت کیوں نہیں کی؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق امریکی صدر باراک اوباما پیر کو امریکی کیپیٹل میں صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے تنہا پہنچے ، سابق خاتون اول مشیل اوباما تقریب میں موجود نہیں تھیں۔ اوباما خاندان نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ باراک اوباما تقریب میں شرکت کریں گے لیکن مشیل اوباما شریک نہیں ہوں گی۔ تاہم اس بیان میں مشیل اوباما کی غیر حاضری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ مشیل اوباما نے اس ماہ کے آغاز میں سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

فاکس نیوز کے مطابق تقریب کے دوران باراک اوباما اکیلے نظر آئے جبکہ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش اپنی بیویوں ہیلری کلنٹن اور لورا بش کے ہمراہ پہنچے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ تمام سابق صدور اور ان کی بیویاں کسی تقریب میں جمع ہوں۔ 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی تقریبِ حلف برداری میں تمام سابق صدور اور ان کی بیویاں موجود تھیں۔ اگرچہ ہیلری کلنٹن نے یہ الیکشن ہارا تھا لیکن اس کے باوجود وہ تقریب میں موجود تھیں۔ البتہ 2021 میں جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں ٹرمپ اور سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تھی۔