حج تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت مذہبی امور حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے تحت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ حج سکیم کے عازمین کو مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔لاہور شہر میں حج تربیتی پروگرام 25 جنوری سے 02 فروری تک فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس، پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوں گے۔
دیگر شہروں میں حج تربیتی پروگرام کل بدھ 22 جنوری کو لی گرینڈ مارکی 6۔ کلو میٹر، لاہور روڈ نزد ٹوٹل پمپ، ہاؤسنگ کالونی، شیخوپورہ،3 جنوری کو کرسٹل میرج ہال، پھالیہ روڈ منڈی بہاؤالدین،30اور 31 جنوری کو آرٹس کونسل ہال سرگودھا، 03 فروری کو بھٹہ پیلیس نزد تاج گارڈن سیالکوٹ روڈ وزیر آباداورجناح پبلک ہال، نزد فوارہ چوک حافظ آباد،04 فروری کو ہیون کاسل، کنگنی والا چوک مین جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اور گرانڈ کانٹیننٹل مارکی بھمبر روڈ ائیر پورٹ چوک گجرات، 06 اور 07 فروری کو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چرچ روڈ بالمقا بل قاری ہسپتال اوکاڑہ، 08 فروری کو آرٹس کونسل ہال نشتر روڈ نزد ڈی۔پی۔او آفس ساہیوال، 09 فروری کو الغفور گراؤنڈ مارکی ساہیوال روڈ جمال چوک پاکپتن،10 فروری کو ڈی پی ایس سکول، لاہور قصور روڈ آفیسرز کالونی قصور،11 فروری کو کراؤن میرج ہال، ہلہ چوک بائی پاس پتو کی اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آدھیوال چوک جھنگ،12 فروری کو ایس۔اے میرج کلب کینال روڈ نزد گرین ویو ٹوبہ ٹیک سنگھ،15 فروری کو جوہر ہال، گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ اسلامیہ کالج، چنیوٹ،17 اور 18 فروری کو کیولم مارکی، کینال بینک روڈ، نزد فیصل گارڈن ویسٹ کینال روڈ فیصل آباد،19 فروری کو جیسمین ایونٹس، کینال سٹی، وزیر آباد روڈ سیالکوٹ اور 20 فروری کو نارو وال پبلک سکول، نزد سیالکوٹ بائی پاس، نارو وال میں منعقد ہوں گے۔